ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پہلے کوالیفائر میں ممبئی کا سامنا رائزنگ پونے سے،براہ راست فائنل کیلئے ہوگی سخت ٹکر،مقابلہ آج

پہلے کوالیفائر میں ممبئی کا سامنا رائزنگ پونے سے،براہ راست فائنل کیلئے ہوگی سخت ٹکر،مقابلہ آج

Tue, 16 May 2017 12:45:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،15مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں ممبئی انڈینس کا سامنا رائزنگ پونے سپرجائنٹس سے 16 مئی کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹاپ 2 میں رہنے کی وجہ سے ان دونوں ہی ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے کے دو مواقع ملیں گے۔ ممبئی 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پونے 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، حیدرآباد 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کولکاتہ 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ممبئی اور پونے کے مقابلے کی فاتح ٹیم 21 مئی کو حیدرآباد میں ہونے والے فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گی۔ ٹورنامنٹ کا ایلمنیٹر حیدرآباد اور کولکاتہ کے درمیان 17 مئی کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔پہلے کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم اور ایلمنیٹر کی فاتح ٹیم 19 مئی کو بنگلور میں ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیم 21 مئی کو حیدرآباد میں ہونے والے فائنل میں پہلے کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے بھڑے گی۔


Share: